9 مئی واقعات، پی ٹی آئی رہنماؤں وکارکنان کیخلاف6مقدمات کی سماعت 14 جون تک ملتوی

Jun 08, 2024 | 10:20:AM
9 مئی واقعات، پی ٹی آئی رہنماؤں وکارکنان کیخلاف6مقدمات کی سماعت 14 جون تک ملتوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی) ن لیگ کاآفس،کنٹینرجلانےاورجلاؤگھیراؤ سمیت6مقدمات کی سماعت 14 جون تک ملتوی کر دی گئی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں وکارکنان کیخلاف6مقدمات کی سماعت ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج نے مقدمات پر سماعت کی، برضمانت ملزمان نے پیش ہو کر عدالت میں حاضری مکمل کرائی، یاسمین راشد،محمودالرشید،اعجازچوہدری سمیت دیگرکوپیش نہیں کیاگیا، گرفتار رہنماؤں کے جیل وارنٹ پیپرز عدالت میں پیش کیےگئے۔

یہ بھی پڑھیں: ہتک عزت قانون پاس ہوتے ہی چیلنج، کس کس کو فریق بنایا گیا؟

دوراں سماعت فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پر ملزمان کو چالان کی کاپیاں تقسیم کی جائیں گی، بعد ازاں عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں وکارکنان کے خلاف 6 مقدمات کےٹرائل کی کارروائی کو 14 جون تک ملتوی کر دیا۔

واضح رہے کہ مقدمات میں ملزمان پر بغاوت اور عوام کو فسادات پر اکسانے کا الزام ہے۔