آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

Jun 08, 2024 | 10:40:AM
آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پل پل بدلتا موسم،مظفرآباد اور گردو نواح میں ہلکی بارش  سےگرمی کا زور ٹوٹ گیا، آسمان پر گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں،ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا،محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہے گا،کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی،دادو،خیرپور،جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر،گھوٹکی اورشکارپورمیں بارش کی توقع ہے جبکہ کشمور، نوشہرو فیروز، بینظیر آباداور سانگھڑ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور خیبر پختونخوا میں بھی چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ظاہر کی گئی ہے،جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جنوبی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ بار ش ہونے کی توقع ہے۔

خضدار،قلات،لسبیلہ، جھل مگسی،سبی،نصیر آباد، ڈیرہ بگٹی، بارکھان، موسی ٰ خیل، شیرانی،ژوب، تربت،گوادر،خاران میں بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،آواران، کیچ اورپنجگورمیں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے، مری، گلیات، جہلم، فیصل آباد،لیہ، ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں بھی بارش برسے گی۔

بہاولنگر،رحیم یار خان،صادق آباد،لودھراں،وہاڑی، راولپنڈی، راجن پور، بہاولپور، خانیوال،ساہیوال،پاک پتن،لاہور، قصوراوراوکاڑہ میں گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔