وفاقی بجٹ میں ٹیکس لگنے کی افواہیں، سولر کی قیمتیں بڑھ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(خان شہزاد) وفاقی بجٹ میں سولر پر ٹیکس لگنے کی افواہوں کے باعث سولر پلیٹس کی فی واٹ قیمت میں اضافہ ہو گیا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کیے جانے والے بجٹ میں ٹیکس لگائے جانے کی افواہیں سستی بجلی کی خواہش رکھنے والے افراد پر بھاری پڑنے لگیں، سولر پلیٹس کی قیمت میں 8 روپے فی واٹ اضافہ ہو گیا، 580 واٹ کی سولر پلیٹس 4 سے 5 ہزار روپے تک مہنگی ہو گئیں، 180سے 280 واٹ کی چھوٹی پلیٹس بھی 1000 سے 1500 روپے مہنگی ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: برائلرمرغی کے گوشت کی قیمت میں استحکام
سولر پلیٹس کے تاجروں نے ویئر ہاؤسز میں مال روکنا شروع کردیا، بجٹ کے بعد سولر مزید مہنگے داموں بیچنے کی غرض سے مال روکا جارہا ہے۔