پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا کیس، رانا مشہود کی اخراجِ مقدمہ کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

Jun 08, 2024 | 12:45:PM

(ملک اشرف) پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے کیس میں رانا مشہود کی اخراجِ مقدمہ کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔

پرویز الہٰی کے بطور وزیراعلیٰ انتخاب کے دوران اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پررانا مشہود پر مقدمےکے معاملے میں اہم پیش رفت ہو گئی، لیگی رہنمارانا مشہود احمد خان کی اخراج مقدمہ کی درخواست ڈیڑھ سال بعد سماعت کے لئےمقرر ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی ہنگامہ آرائی کیس، پی ٹی آئی رہنماؤں کو ریلیف مل گیا
لاہور ہائیکورٹ میں رانا مشہود احمد خان کی درخواست 12 جون کو سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان 12 جون کو رانا مشہود کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

مزیدخبریں