سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کمی

Jun 08, 2024 | 15:40:PM

(24 نیوز)صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے،جہاںفی تولہ سونا ساڑھے 3 ہزار روپے سے زائد سستا ہوگیا۔

صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 600 روپے کی کمی ہونےسے سونا 2 لاکھ 39 ہزار 400 روپے فی تولہ ہوگیا ،10  گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 86 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 5 ہزار 247 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 70 ڈالر کی کمی سے 2 ہزار 292 ڈالر فی اونس کا ہو گیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کی کمی سے 2 ہزار 750 روپے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:اقوام متحدہ نے اسرائیل فوج کو بلیک لسٹ میں شامل کرلیا

مزیدخبریں