پاکستان میں پولیو سے ایک اور بچہ متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک) پاکستان میں پولیو سے ایک اور بچہ متاثر ہو گیا۔
ادارہ صحت کی جاری کردہ دستاویزات کے مطابق ایک اور بچہ پولیو سے متاثر ہوا ہے، کوئٹہ کی یونین کونسل تعمیر نو، گنج بائی پاس میں 2 سالہ بچہ پولیو سے معذور ہو گیا، پاکستان میں اب تک پولیو سے 5 بچے متاثر ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ریلیوں، جلسہ جلوس اور احتجاج پر پابندی میں 7 روز کا اضافہ
دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں پولیو سے 4 اور سندھ میں ایک بچہ متاثر ہوا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیو وائرس پھیلاؤ کے پیشِ نظر ملک بھر سے نئے کیسز سامنے آنے کا بھی خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں اب تک 44 اضلاع کے 174 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔