پشاور ٹریفک وارڈن کو ایم پی اے کا چالان کرنا مہنگا پڑ گیا

Jun 08, 2024 | 16:14:PM
پشاور ٹریفک وارڈن کو ایم پی اے کا چالان کرنا مہنگا پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عامر شہزاد )پشاور میں ٹریفک وارڈن کو   تحریک انصاف کے ایم پی اے شیر علی آفریدی کا چالان کرنا مہنگا پڑ گیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق  تحریک انصاف کے ایم پی اے شیر علی آفریدی کا چالان کرنے والے 2 ٹریفک اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔
 پشاور چالان ہونے پر  ایم پی اےنے  شکایت کی ٹریفک اہلکاروں نے بدتمیزی کی ہے جس پر چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او)نے ایم پی اے کا چالان کرنے والے اہلکاروں کو لائن کلوز کردیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق پہلے سلام پھر کلام کی پالیسی پر افسر سے لیکر کانسٹیبل تک عمل درآمد نہ کرنے پر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ترجمان کے  مطابق وارڈنز کو بد اخلاقی کی بنا پر کلوز کیاگیا ہے اہلکاروں نے ا یم پی اے سے  بدتمیزی کی،جس پر ایکشن لیا گیا،ترجمان کا کہنا ہے کہ  چیف ٹریفک آفیسر نے سوشل میڈیا پر وائرل  ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ہیڈکوارٹرز کو حقائق جاننے کی ہدایت کی۔

چیف ٹریفک آفیسر نے ٹریفک وارڈن کو شہریوں سے سلام کلام کی پالیسی پر عملدرآمد نہ کرنے پر ٹریفک لائن کلوز کیا۔

یہ بھی پڑھیں:سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کمی، خریداروں کے وارے نیارے ہوگئے

ترجمان کا کہناہے کہ  بد تمیزی اور غیر ڈسپلن کی وجہ سے محکمہ سزا دینے کا مکمل اختیار رکھتا ہے،خود احتسابی کا عمل میں کوئی خلل پیدا نہیں ہونے دیا جا سکتا ۔

ترجمان کا  مزید کہناہے کہ  ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر بلا امتیاز چالان کرنا ٹریفک پولیس کا فرض ہے ،جو شہری کسی بھی ٹریفک رول کی خلاف ورزی کرے گا اسی کے تحت اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

 چیف ٹریفک آفیسر  کا کہنا ہے کہ  سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی پہلے سلام پھر کلام کی پالیسی پر عملدرآمد ناگزیر ہے،بہتر کارکردگی دکھانے والوں کو سراہا جائے گا جبکہ غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائےگی۔