9 مئی واقعات، ڈاکٹر یاسمین راشد کی 4مقدمات میں درخواست ضمانت پرسماعت 21 جون تک ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمالی الدین) 9 مئی واقعات کے 4مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پرسماعت 21 جون تک ملتوی کر دی گئی۔
عسکری ٹاور،تھانہ شادمان ،پولیس کی گاڑیاں جلانے کے4مقدمات میں رہنما پاکستان تحریکِ انصاف ( پی ٹی آئی) ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج خالد ارشد نے سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کیخلاف پولیس یونیفارم پہننے کا کیس، پولیس رپورٹ عدالت میں پیش
عدالت نے پراسکیوشن کو مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے سپیشل پراسیکیوٹر کو ضمانتوں پر دلائل کا آخری موقع دے دیا اور مزید سماعت 21 جون تک ملتوی کر دی۔