یونان میں گرفتار پاکستانی اینکر پرسن مونا خان کا وطن واپسی کا فیصلہ

Jun 08, 2024 | 17:19:PM
 یونان میں گرفتار پاکستانی اینکر پرسن مونا خان کا وطن واپسی کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) یونان میں گرفتار اور بعد ازاں رہا ہونے ولی پاکستان ٹیلی ویژن(پی ٹی وی )  کی  اینکر پرسن اور  ایتھلیٹ مونا خان کا وطن واپسی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

یونان میں پاکستانی پرچم لہرانے پر گرفتار ہونے والی پاکستان ٹیلی ویژن ( پی ٹی وی ) کی اینکر پرسن  کو بالآخر وطن واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اینکر پرسن مونا خان قطر ائرویز کے ذریعہ سوموار کو علی الصبح کراچی پہنچیں گی۔ 

مونا خان جسے یونانی حکام نے ماونٹ اولمپئیس پر قومی ہرچم لہرانے کی کوشیش میں گرفتار کیا گیا تھا اور پھر  ایتھنز میں پاکستانی سفارت خانے کی مداخلت پر پاکستانی ایتھلیت مونا خان کو رہا کیا گیا, ان کی رہائی کیلئے پاکستانی سفارت خانہ کے حکام نے وکیل کی خدمات حاصل کیں تھیں,رہائی پر یونانی حکومت نے مونا خان کے یونان میں دوبارہ داخلے پر5 سال کی پابندی عائد کی ہےاور ان کو 20دن میں یونان چھوڑنے کی ہدایت دے کر کم نامہ جاری کیا گیا تھا جبکہ ان کا نام شینجن انفورمیشن سسٹم میں بھی داخل کیا گیا ہے۔

سفارتی  ذرائع نے بتایا ہے کہ مونا خان کے یونان سے کسی دوسرے شینجن ملک میں جانے پر پورے شیجن ممالک داخلے پر پابندی لگ سکتی تھی,  اب پاکستان واپسی کے بعد وہ یونان کے علاوہ کسی بھی شینجن ملک میں جاسکتی ہیں۔   

دوسری جانب مونا خان نے پہلے ہی وطن واپسی کے بعد اٹلی اور امریکہ میں بھی قومی پرچم لہرانے کے لیے دورے کا عندیہ دے رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کیخلاف پولیس یونیفارم پہننے کا کیس، پولیس رپورٹ عدالت میں پیش