تہران :افغانستان سے بہتر تعلقات کیلئے 4فریقی علاقائی رابطہ گروپ کا اجلاس
ایران ، پاکستان ، چین اور روس شامل ، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )افغانستان کیلئے 4فریقی علاقائی رابطہ گروپ کا اجلاس تہران میں جاری ہے ، اجلاس میں ایران ، پاکستان ، چین اور روس کے خصوصی نمائندے شریک ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ میں چار فریقی علاقائی رابطہ گروپ کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں افغان سرزمین کے دہشت گردی و ہمسایہ ممالک کے خلاف استعمال کو روکنے پر بات چیت جاری ہے, اجلاس میں ایران، پاکستان، چین اور روس کے خصوصی نمائندے افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں, چار فریقی علاقائی رابطہ گروپ افغانستان میں امن و سلامتی یقینی بنانے کے لیے ہمسایہ ممالک کے مابین تعاون کی علامت ہے, پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی تہران میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
روس کی نمائندگی روسی نمائندہ خصوصی ضمیر کابلوو جبکہ چین کی نمائندگی نمائندہ خصوصی یوئی ژیا یونگ کر رہے ہیں, افغانستان میں ایرانی سفیر و نمائندہ خصوصی حسن کاظمی قمی بطور میزبان مذاکرات میں شریک ہیں, اجلاس کے بعد ایران کے نمائندہ خصوصی حسن کاظمی قمی میڈیا سے گفتگو کریں گے,ڈی جی مغربی ایشیا ایرانی وزارتِ خارجہ کا کہنا تھا کہ چار فریقی اجلاس سے علاقائی تعاون و منسلکی کے تناظر میں افغانستان اور خطے کے لیے امن و استحکام اور ترقی کا پیغام جاے گا۔
یہ بھی پڑھیں : بجٹ سے قبل ہی سرکاری ملازمین کیلئے اچھی خبر