(ویب ڈیسک)امریکا کی سرزمین پر ٹی 20ورلڈ کپ کا بڑا ٹاکرا کل ہوگا جب پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں نیویارک میں مدمقابل ہونگی، تاہم میچ کے دوران بارش کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کل ہونے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے شروع ہوگا،وہیں موسم کی صورتحال بتانے والی رپورٹس کے مطابق کل نیو یارک میں بارش کا امکان زیادہ ہے جس سے میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔رپورٹ کے مطابق پاک بھارت ٹاکرے کے روز 51 فیصد بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، بارش مقامی وقت کے مطابق میچ شروع ہونے کے آدھے گھنٹے بعد متوقع ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میچ کا وقت دن میں رکھا گیا ہے جس کے باعث ممکن ہے کہ بارش کی صورت میں اضافی اوورز دیئے جا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ سے قبل ہی سرکاری ملازمین کیلئے اچھی خبر