ججز کو بھی الیکٹرک بائیکس استعمال کرنی چاہئیں،جسٹس منصور علی شاہ 

Jun 08, 2024 | 19:10:PM
ججز کو بھی الیکٹرک بائیکس استعمال کرنی چاہئیں،جسٹس منصور علی شاہ 
کیپشن: جسٹس منصور علی شاہ ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ ججز کوبھی  الیکٹرک بائیکس استعمال کرنے چاہئیں،میں الیکٹرک بائیک اس لیے استعمال نہیں کر سکتا کیونکہ مجھے لاہور بھی جانا ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق لاء اینڈ جسٹس کمیشن کے زیر اہتمام کانفرنس منعقد ہوا جس میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ، آذربائیجان کے سفیر اور دیگر نےشرکت کی۔

جسٹس منصور علی شاہ کا موسمیاتی تبدیلی کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ ہمیں عدالتی کارروائی میں کاغذ کا استعمال ترک کرنا چاہئے، ہمیں روایتی انرجی کے بجائے سولر انرجی کی جانب جانا چاہیے ،ان کاکہناتھا کہ پٹرول والی گاڑیوں کے استعمال کے بجائے الیکٹرک گاڑیوں کی طرف جانا چاہیے اور ویڈیو لنک کی صلاحیت کو مزید بڑھانا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ججز کو الیکٹرک بائیکس استعمال کرنے چاہئیں،میں الیکٹرک بائیک اس لیے استعمال نہیں کر سکتا کیونکہ مجھے لاہور بھی جانا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماحولیات کا تحفظ نہ کیا گیا تو جانداروں کی بقا خطرے میں پڑ سکتی ہے،چیف جسٹس پاکستان