(24نیوز) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کے پاس مکمل مینڈیٹ ہے عوام کی خدمت کر ے کس نے ان کے ہاتھ باندھے ہیں ۔
مردان میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدرامیر مقام کا کہنا تھاکہ مرکز سے پہلے خیبر پختونخوا کی بجٹ پاس کرنا کہاں کی عقلمندی ہے، گندم سکینڈل میں اربوں روپے گپھلے ہوئے ہیں۔وفاقی وزیر امیر امقام کہا کہ9 مئی کے واقعات کا چشم دید گواہ ہوں،اس دن کرنل شیر کے مجسموں کی بے حرمتی کی گئی،پورا ملک جام رہا،مریض ایمبولینس میں وفات پائے۔
لیگی رہنما نے کہا کہ ادارہ کسی فرد واحد کا نہیں ہوتا ، خاکی وردی کو کمزور کرنا بھارت کی خدمت ہے،ملک کمزور ہو جائے تو جیت پاکستان کی نہیں دشمن کی ہوگی، ملک میں زلزلے آئے سیلاب آئے تو ہم نے خاکی وردی متاثرین کی بحالی میں دیکھی،سوات میں پاکستان کا جھنڈا خاکی وردی نے دوبارہ لہرایا،متاثرین کو یقین بھی نہیں تھا کہ وہ اپنے گھروں کو واپس چلے جائیں گے۔
ا نہوں نے کہا کہ میرے خلاف 23مقدمات بنے بیوی اور بیٹے کو بھی پھنسایا گیا ، ہم نے عدالتوں پر اعتماد کیا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ وزیر اعظم دورہ چین سے سی پی پیک کے نئے منصوبے کے کر آئے سی پیک کے نئے منصوبوں سے ملک میں خوشحالی کا دور لوٹ آئے گا، باہر سے اربوں کھربوں روپے انویسمنٹ آرہی ہے،عام آدمی کی زندگی بہتری کے لئےمعاشی استحکام ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ماحولیات کا تحفظ نہ کیا گیا تو جانداروں کی بقا خطرے میں پڑ سکتی ہے،چیف جسٹس پاکستان