پاک بھارت ٹاکرا: اہم ترین کھلاڑی کی شرکت مشکوک

Jun 08, 2024 | 21:00:PM

(24نیوز)ٹی 20ورلڈ کپ میں کل ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے سے قبل پاکستانی شائقین کیلئے ایک بری خبر سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور انڈیا کے میچ سے قبل پاکستانی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم مکمل طور پر فٹ نہیں ہوسکے جس کے باعث کل کے میچ میں ان کی شرکت مشکل بتائی جار ہی ہے۔ 

بتایا جا رہا ہے کہ عماد وسیم پسلیوں کی تکلیف سے صحتیاب نہیں ہوسکے جس کی وجہ سے میچ میں ان کی شرکت مشکوک قرار دی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عماد وسیمم کو جلد ٹھیک کرنے اور بڑے میچ میں ان کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے انہیں پین کلردیئے جا رہے ہیں۔کھلاڑی کے ان فٹ ہونے پرانہیں ملک سے باہربھیجے جانے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم میں عماد وسیم کے متبادل کے طور پر سپنر مہران ممتاز کو شامل کرنے پر غور جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا سرکاری ملازمین کو بڑی عید پر بڑا تحفہ

مزیدخبریں