(24 نیوز ) پاکستان کی معروف اداکارہ اور ہوسٹ فضا علی نے تیسری شادی کیلئے بڑی شرط رکھ دی ہے ۔
تفصیلا ت کے مطابق فضا علی نے حال ہی میں ایک پروگرا م میں شرکت کی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ، ویڈیو میں سنا جا سکتاہے کہ فضا علی اپنی تیسری شادی کا ذکر کرتی ہیں اور بتاتی ہیں کہ بہت سے پرپوزل آتے ہیں لیکن ان کی ایک ہی شرط ہوتی ہے کہ ان کی بیٹی ان کے ساتھ رہے گی اور حال ہی میں ایک فیملی نے ان کی یہ شرط مان بھی لی تھی لیکن ان کا اس کے بدلے میں یہ شرط تھی کہ فضا کی بیٹی اپنے حقیقی والد سے ملاقات نہیں کرے گی۔
فضا علی کا مزید کہنا تھا کہ باپ اور بیٹی کے مابین ملاقات کو ختم کرنا ان کی نظر میں ایک غلط چیز تھی جس کے باعث انہوں نے یہ رشتہ بھی ٹھکرا دیا تھا۔
واضح رہے کہ فضا علی کی پہلی شادی 2007 میں فواد فاروق کے ساتھ ہوئی تھی، جن سے ان کی ایک بیٹی فرال ہے، شادی کے 3 سال بعد دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی، بعد ازاں فضا علی نے 2018 میں کاروباری شخصیت ایاز ملک سے شادی کی تھی مگر یہ بھی زیادہ دن تک قائم نہ رہ سکی۔
یہ بھی پڑھیں : یوٹیوب سے بدو بدی گانا ڈیلیٹ ہونے کے بعد ،چاہت فتح علی خان کا دبنگ اعلان