اشنا شاہ کا کتے کے بچوں کے قاتلوں کو پکڑنے والوں کیلئے ایک لاکھ روپے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) بالکونی سے کتے کے3بچوں کو پھینکنے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے واقعہ پر شدید ردعمل کا اظہار کیا اور ان افراد کی نشاندہی پر1 لاکھ روپے انعامی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔
حال ہی میں عائشہ چندریگر فاؤنڈیشن نامی اینیمل شیلٹر (جانوروں کی پناہ گا) جو ایک مقامی این جی او ہے کی جانب سے ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جس کے بعد اشنا شاہ نے کہا کہ تین مشتبہ افراد نے کتے کے بچوں کو بالکونی سے نیچے پھینکا، اداکارہ نے پیش آنے واقعے کے بعد افسوس کا اظہار کیا ہے، اشنا شاہ نے اس واقعے پر سوشل میڈیا ایکس اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ان افراد نے کتے کے معصوم بچوں کو بالکونی سے نیچے اپنی خوشی سے تو پھینک دیا مگر یہ عمل ایک سیریل کلر جیسا ہے،اداکارہ نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ اُن تینوں افراد کے سر میں1 لاکھ رقم کا انعام رکھتی ہوں جو انہیں ڈھونڈنے میں میری مدد کریں گے، اگر کوئی وکیل اس مقدمے کو بہتر طور پر اٹھانا چاہتا ہے اور ان افراد کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے رکھنے میں مدد کرنا چاہتا ہے تو وہ مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
کتے کے معصوم بچوں کے قاتلوں کی شناخت اسد اور طلعت کے نام سے ہوئی ہے جنہیں پولیس کی جانب سے انہیں تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا،جبکہ تیسرے ملزم قاسم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، قاسم کے بارے میں بتایا گیا کہ اسے اسد کی جانب سے کتوں کو بالکونی سے نیچے پھینکنے کا حکم دیا گیا تھا۔
خیال رہے سوشل میڈیا پر اشنا شاہ جانوروں سے بہت محبت اور ان کے تحفظ کے لیے اکثر سرگرم بھی نظرآتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سجل علی نے نامور بالی ووڈ اداکار کیساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کر دی