خواجہ نور محمد مہاروی کا سالانہ عرس، بہاولنگر میں مقامی تعطیل کا اعلان 

Jun 08, 2024 | 21:23:PM
خواجہ نور محمد مہاروی کا سالانہ عرس، بہاولنگر میں مقامی تعطیل کا اعلان 
کیپشن: چھٹی کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قاسم علی شیخ)بہاولنگر میں خواجہ نور محمد مہاروی کے سالانہ عرس پر مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا،ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ نور محمد مہاروی کا عرس ہر سال 3 ذوالحج کو منایا جاتا ہے، ضلعی انتظامیہ  نے مقامی سطح پر چھٹی کا اعلان کر دیا،نوٹیفکیشن کے مطابق 10 جون بروز پیر ضلع بھر میں عام تعطیل ہو گی۔

دوسری جانب چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے 10 جون بروز پیر بہاولنگر کی عدالتوں میں مقامی تعطیل کی منظوری دیدی،10 جون کو ضلع بہاولنگر کی تمام سول و سیشن عدالتیں بند رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا سرکاری ملازمین کو بڑی عید پر بڑا تحفہ