سندھ سرکار نے بجٹ کی تیاریوں کے باعث محکمہ خزانہ ملازمین کی اتوار کی چھٹی منسوخ کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(آزاد نہڑیو)بجٹ 25-2024 کے باعث سندھ سرکار نے محکمہ خزانہ کے ملازمین کی اتوار کی چھٹی منسوخ کر دی ۔
محکمہ خزانہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کہا گیا ہے کہ سیکریٹریٹ کل صبح 10بجے سے شام 5بجے تک کھلا رہے گا ، تمام ملازمین و افسران بجٹ تیاریوں کے فرائض سرانجام دیں گے ، سیکریٹری خزانہ فیاض حسین جتوئی نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا ۔