ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے انگلیند کو ابتک کا سب سے بڑا ہدف دیدیا

Jun 08, 2024 | 22:53:PM
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے انگلیند کو ابتک کا سب سے بڑا ہدف دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) آسٹریلیا نے انگلینڈ  کو  ٹی 20 ورلڈ کپ کا اب تک کا سب سے بڑا ہدف دے ڈالا، آسٹریلیا نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنا ڈالے۔ 

تفصیلات کے مطابق برج ٹاؤن کے کینسنگٹن اوول سٹیڈیم میں گروپ بی کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو کسی خوفناک خواب سے کم  ثابت نہ ہوا، آسٹریلوی بلے بازوں نے انگلش بلے بازوں کا بھرکس نکال دیا ، ٹی 20 ورلڈ کپ کا اب تک کا سب سے بڑا ہدف دے ڈالا، آسٹریلیا نے حریف ٹیم کو 202 رنز کا ہدف دے دیا، جو کہ اس عالمی مقابلے کا اب تک کا سب سے بڑا ہدف ہے ۔

دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں اپنا ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں، انگلینڈ کا سکاٹ لینڈ کے ساتھ پہلا میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ رہا تھا جبکہ آسٹریلیا نے اپنے پہلے میچ میں عمان کو 39 رنز سے شکست دی تھی۔

سکواڈز

آسٹریلیا: 1 ڈیوڈ وارنر، 2 ٹریوس ہیڈ، 3 مچل مارش (کپتان)، 4 گلین میکسویل، 5 مارکس اسٹونیس، 6 میٹ ویڈ (وکٹ)، 7 ٹم ڈیوڈ، 8 پیٹ کمنز، 9 مچل اسٹارک، 10 ایڈم زمپا، 11 جوش ہیزل ووڈ

انگلینڈ: 1 فل سالٹ، 2 جوس بٹلر (کپتان اور وکٹ)، 3 ول جیکس، 4 جونی بیرسٹو، 5 ہیری بروک، 6 لیام لیونگسٹون، 7 معین علی، 8 کرس جارڈن، 9 جوفرا آرچر، 10 عادل راشد، 11 مارک ووڈ

دیگر کیٹیگریز: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ - کھیل
ٹیگز: