بہاولنگرمیں ٹریفک حادثہ ،3  افرادجاں بحق، 2 خواتین زخمی

Jun 08, 2024 | 23:17:PM
بہاولنگرمیں ٹریفک حادثہ ،3  افرادجاں بحق، 2 خواتین زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بہاؤلنگر چک ڈھاباں کے نزدیک ٹریفک کا افسوسناک حادثہ پیش آیا جس میں3  افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 2خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔ 

تفصیلات کے مطابق بہاولنگرکے قریب چک ڈھاباں میں بے قابو ٹریکٹر ٹرالی کی کار کے ساتھ ٹکر سے کار میں سوار 3  افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ حادثہ میں2خواتین بھی شدید زخمی ہوئیں جاں بحق افراد میں 2 آدمی اور ایک بچہ شامل ہیں۔

 کار سوار افراد کا تعلق ساہیوال سے بتایا جاتا ہے، جو ساہیوال سے ہارون اباد جارہے تھے،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی ،ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو منتقل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:حج پر گیس سلنڈرکے استعمال پر پابندی عائد