(24نیوز)ملتان کی بہاﺅ الدین زکریا یونیورسٹی نے جمشید دستی کا ایل ایل بی پارٹ ون کا رزلٹ روک لیا۔
جمشید دستی نے اپنا نتیجہ روکے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ نتیجہ روکے جانے کے خلاف عدالت جاؤں گا، نقل یا کوئی اور کیس نہیں تو نتیجہ کیوں روکا گیا؟۔جمشید دستی نے کہا کہ میرے خلاف الزامات کی تحقیقات کی کمیٹی رپورٹ بھی نہیں آئی۔
دوسری جانب جامعہ ذرائع کا کہنا تھا کہ امتحانات میں جمشید دستی کے غیر قانونی ذرائع استعمال کرنے کے الزام کی تحقیقات جاری ہیں۔
خیال رہے کہ جمشید دستی کیخلاف امیر اکبر سیال نے بہاﺅ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کو درخواست دی تھی۔درخواست میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ جمشید دستی نے امتحانات کے دوران غیرقانونی ذرائع استعمال کئے۔
بہاﺅ الدین زکریا یونیورسٹی نے جمشید دستی کا ایل ایل بی پارٹ ون کا رزلٹ روک لیا
Mar 08, 2021 | 00:06:AM