ایم کیو ایم پاکستان کا نشتر پارک میں جلسے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایم کیو ایم پاکستان نے نشتر پارک میں 18 مارچ کو جلسہ عام کا اعلان کردیا، خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے پیغام کو گھر گھر تک پہنچانے کے لیے پوری توانائیاں صرف کرنی ہوں گی۔
ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مرکز بہادر آباد پر ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے 18 مارچ کو تنظیم کے 37 ویں یوم تاسیس کے موقع پر نشتر پارک میں جلسے کا اعلان کردیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے اتحاد اور نظم و ضبط کے ساتھ اس جلسہ عام کو کامیاب بنانا ہے، ایم کیو ایم پاکستان کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کے لیے ہمیں اپنی پوری توانائیاں صرف کرنی ہیں۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ تمام شعبہ جات بالخصوص سی او سی، لیبر ڈویڑن اور اے پی ایم ایس او یوم تایس کی تیاریوں کےلئے کمیٹیاں تشکیل دیں اور ہمیں اور بھر پور طریقے سے عوام کو متحرک کرنے کی حکمت عملی ترتیب دیں۔
اس موقع پر ڈپٹی کنوینر وسیم اختر نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ نیا خون تحریک میں شامل کیا جائے اور تمام کارکنان کی ذمہ داری ہے کہ نوجوان طبقے بالخصوص طلبہ و طالبات تک ایم کیو ایم پاکستان کا پیغام پہنچائیں اور ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد کو برقرار رکھنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سازشی عناصر پر نظر رکھنی ہوگی اور یونین کونسل کی سطح پر اپنے آپ کو منظم کرنا ہوگا اس کے لیے یوم تاسیس کی تقریب بہترین ذریعہ بن سکتی ہے۔ اس مو قع پراراکین رابطہ کمیٹی، سی او سی انچارج اور اراکین، مرکزی شعبہ جات کے ذمہ داران، ٹاو¿ن و یوسی کے ذمہ داران اور منتخب نمائندے موجود تھے۔