(24 نیوز) تھائی لینڈ کی ایک عورت اس وقت حیرت زدہ رہ گئی جب اس نے دیکھا کہ گھر کے قریب ساحل پر ایک وہیل مچھلی نے 8کروڑ روپے سے زائد مالیت کا ایک قیمتی عنبر (Amber) قے کیاہے۔
برطانیہ سے شائع ہونے والے اخبار”ڈیلی میل“ کی ایک رپورٹ کے مطابق49سالہ تھائی خاتون سیریپورن نیامرین ساحل پرطوفانی بارش کے بعد چہل قدمی کررہی تھی اور اس وقت وہ رک گئی جب مچھلی کے طرز پر بھاری گوشت کی بو اسے محسوس ہوئی۔وہ خاتون مذکورہ عجیب وغریب دیکھائی دینے والی اس شے کو اپنے گھر لے آئی اور پڑوسیوں کو بھی دیکھا یا۔نیامرین اس وقت حیران ہوگئی جب پڑوسیوں نے اسکو بتایاکہ یہ عجیب وغریب دیکھائی دینے والے شئے وہیل کی قے سے نکلنے والی ایمبرگیس ہیں۔ اس 12 انچ چوڑی اور 24انچ لمبی شے کا وزن 7کلو اور اسکی قدر 1،86500برطانوی پاؤنڈ ہے۔اس بات کا پتہ لگانے کے لئے ماس ایمبرگیس ہے یا نہیں ہے‘ نیامیرین اور اس کے پڑوسیوں نے اس کے حصہ کو جلایا جو پگھل گیا اور پھر دوبارہ ٹھنڈا کرنے کے بعد وہ جم گیا۔ تھائی خاتون نیامرین اب ماہرین کا انتظار کررہے ہیں جو اس بات کی تصدیق کریں گے کہ اصلی ہے یا نہیں ہے۔
وہیل اکثر اس طرح کے مادے قے ذریعہ نکالتا ہے جو تیز اور بھاری مقدار میں ہوتا ہے۔ابتداء میں اسکی گوشت کی طرح ہوتی ہے مگر جیسے جیسے وہ سوکھتا ہے اس سے خوشبوآنی شروع ہوجاتی ہے اور اسکا استعمال پرفیوم کے میں کیاجاتا ہے۔ اگر ماہرین نے ایمبرگیس کے اصلی ہونے کی تصدیق کر دی تو تھائی خاتون نیامیرین کی بیٹھے بیٹھے قسمت کھل جائے گے۔