(24نیوز)کورونا وائرس سے مزید 22 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اموات کی تعداد13 ہزار 227 ہو گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ایک ہزار 592 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔
این سی او سی کے اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے اب تک متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 5 لاکھ 92 ہزار 100ہو گئی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 18 ہزار 415 تک جا پہنچی۔ ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 227 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 18 ہزار415 تک جا پہنچی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ایک ہزار 609 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے تاہم 5 لاکھ 60 ہزار 458 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔ سندھ میں 2 لاکھ 59 ہزار 855، خیبرپختونخوا 74ہزار027 ، پنجاب میں ایک لاکھ 77ہزار823،اسلام آباد 45 ہزار 740، بلوچستان میں 19 ہزار117 اور آزاد کشمیر میں 10 ہزار 579 مریض ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں مریضوں کی تعداد 4 ہزار 959 ہو گئی۔