(24نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ یونیفارم میں خواتین نے قوم اور انسانیت کی بڑی خدمت کی ہے ، خواتین بہت قابل عزت و تکریم ہیں۔
خواتین کے عالمی دن کی مناسب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے سپہ سالار کا کہنا تھا کہ پاکستانی خواتین نے قوم کی عزت اور وقار میں اضافے کیلئے بے پناہ خدمات سر انجام دی ہیں۔پاکستانی خواتین کورونا کے خلاف جنگ میں بھی پیش پیش ہیں۔یونیفارم میں خواتین نے اپنی صلاحیتیں منوائی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم خواتین منایا جارہا ہے۔