معمر افراد کیلئے 10مارچ سے کورونا ویکسینیشن کا عمل شروع ہو گا،اسد عمر

Mar 08, 2021 | 11:25:AM

(24 نیوز)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر  نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت 10 مارچ بروز بدھ سے ملک کے معمر افراد کیلئے عالمی وبا سے بچنے کیلئے ویکسی نیشن لگانے کا عمل شروع کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر  اسد عمر نے اپنے ٹویٹر  پیغام میں کہا ہے کہ ملک میں بزرگ افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دینے کا عمل 10 مارچ سے شروع کر دیا جائے گا۔ زیادہ بزرگ افراد کو وبائی مرض سے بچاؤ کے ٹیکے پہلے لگائے جائیں گے۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات بھی کل جاری کی جائیں گی۔

 

  
 
 
 
 
 
 
 
 
 
  
 
 
 
 
 
 
 

 

مزیدخبریں