آمدن سے زائد اثاثے۔۔ کیپٹن(ر)صفدر کو بڑا ریلیف مل گیا

Mar 08, 2021 | 11:38:AM
آمدن سے زائد اثاثے۔۔ کیپٹن(ر)صفدر کو بڑا ریلیف مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نیب کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں طلبی پر لاہور ہائی کورٹ نے کیپٹن ريٹائرڈ صفدر کی عبوری ضمانت 29 مارچ تک منظور کرلی۔

  کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے ضمانت کے لئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے نیب لاہور کی جانب سے 10 مارچ کو طلبی کے نوٹس کو چیلنج کیا تھا۔درخواست گزار کے مطابق سیاسی انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے اور پہلے پولیس کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمات بھی بھگت رہا ہوں۔ استدعا کی کہ عدالت نیب لاہور کو گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم دے۔درخواست ميں موقف اپنایا گیا کہ آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری نیب پشاور میں بھی زیر التوا ہے اس لیے ایک ہی معاملہ پر 2 صوبوں میں انکوائری نہیں چل سکتی۔عدالت نے عبوری ضمانت 29مارچ تک منظور کرتے ہوئے نیب سے جواب بھی طلب کرلیا۔

نیب نوٹس ميں کیپٹن صفدر کو اہل خانہ اور مبینہ فرنٹ مین کے ناموں سمیت دیگر جائیدادوں کی بھی مکمل تفصیلات ساتھ لانے کی ہدايت کی گئی ہے۔نیب کے بھجوائے گئے نوٹس میں کہا گیا تھا کہ کیپٹن ريٹائرڈ صفدر سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کے قریب واقع فلورمل، مریم نواز کے نام پر موضع مال ميں اراضی، موضع بدوکی میں واقع 62 کنال 2 مرلہ اراضی، رائیونڈ میں 200 کنال اراضی، تحصیل رائیونڈ میں 42 کنال اراضی، موضع سلطان کے سندر روڑ میں مریم نواز کے نام 109 ایکڑ اراضی، جاتی امرا کے قريب ایگریکلچر فارم اور جیو اسٹیٹ فارم ہاؤس کی مکمل تفصیلات ہمراہ لائيں۔