پی ڈی ایم کا آج سربراہی اجلاس ،سینٹ امیدوار،لانگ مارچ پرغور ہو گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا جس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کیلئے مشترکہ امیدواروں کے ناموں کی منظوری اور لانگ مارچ کی تیاریوں پر غور کیا جائے گا۔
مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں پی ڈی ایم کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے ہوگا ، سابق وزیراعظم نواز شریف لندن سے ورچوئلی شریک ہوں گے۔آصف علی زرداری کی بھی اجلاس میں شرکت متوقع ہے۔ اجلاس میں چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ کیلئے مشترکہ امیدواروں کے ناموں کی منظوری دینے کا امکان ہے جبکہ لانگ مارچ کی تیاریوں و حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کے بعد کی صورتحال پر مشاورت ہوگی، پی ڈی ایم کی قیادت مجموعی ملکی سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لے گی۔