کراچی،نوجوان قتل کیس،باپ بیٹے کو 30، 30 سال قید کی سزا  

Mar 08, 2021 | 13:09:PM

(24نیوز)کراچی میں عدالت نے22 سالہ نوجوان کے قتل میں ملوث باپ اور بیٹے سمیت 3 ملزموں کو 30، 30 سال قید کی سزا سنا دی ۔

نوجوان اظہر کے قتل کے مقدمے کی سماعت ماڈل ٹرائل کورٹ شرقی میں ہوئی اور جرم ثابت ہونے پر عدالت نے باپ اور بیٹے سمیت3 ملزموں کو سزا  کا حکم سنایا۔عدالت نے تینوں ملزموں سعید، اویس سعید اور نور محمد کو مجموعی طور پر 30، 30 سال قید کی سزا  اور 5، 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزموں کو مزید 6 ماہ قید کاٹنا ہو گی۔

پولیس کے مطابق  ملزموں نے 4 مارچ 2020 کو 22 سالہ اظہر کو گلشن اقبال سے اغواء کرنے کی کوشش کی۔مزاحمت پر ملزم اویس نے موقع پر نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔
 

مزیدخبریں