وزیراعلیٰ عثمان بزدار جنوبی پنجاب میں متحرک۔۔ہنگامی دورے۔۔متعدد افسر معطل

Mar 08, 2021 | 13:26:PM

(24نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بغیر پروٹوکول جنوبی پنجاب کے مختلف شہرو ں کے دورے کئے۔ عوامی مسائل کے حل میں کوتاہی پر سی پی او ملتان اور ڈپٹی کمشنر ملتان کو عہدوں سے ہٹا دیاگیا۔ متعدد افسروں کو بھی ناقص کارکردگی کی بنا پر نوکری سے ہاتھ دھو پڑا۔

عثمان بزدار اسلام آباد سے ملتان پہنچے اور ملتان سے تونسہ شریف اورپھر ڈیرہ غازی خان چلے گئے۔  رات گئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تونسہ کا دورہ کیا اور ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا۔  مختلف وارڈز میں  مریضوں کی خیریت دریافت کی اور لواحقین سے طبی سہولتوں بارے دریافت کیا۔ وزیراعلیٰ نے مریضوں اور تیمارداروں کی شکایات پر ایم ایس ڈاکٹر محمد طاہر کو معطل کرنے کا حکم دیا۔عثمان بزدار کاکہنا تھاکہ ڈیوٹی سے غیر حاضر ڈاکٹروں کے خلاف قواعد و ضوابط کے تحت کارروائی کی جائے، انہوں نے تھانہ سٹی تونسہ کا بھی دورہ کیا اور حوالات میں بند ملزموں سے گفتگو کی، وزیر اعلیٰ نے تھانے آنے والے سائلین کی فوری داد رسی کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ تھانوں میں داد رسی کیلئے آنے والی شہریوں سے اچھا سلوک کیا جائے- پولیس کو عوام کا خادم بن کر فرائض سرانجام دینا ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تونسہ شہر کا دورہ کیا اور شہری سہولتوں کا جائزہ لیا، انہوں نے شہر میں صفائی کے ناقص انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار کیا ،فرائض سے غفلت برتنے پر ایس ای پبلک ہیلتھ،ایس ڈی او پبلک ہیلتھ،ایکسیئن ہائی وے اور چیف افسر میونسپل کمیٹی معطل کر دیئے گئے۔وزیراعلیٰ نے وارننگ دی کہ تمام افسر اب کام کریں گے یا گھر جائیں گے، ترقیاتی کاموں میں سست روی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ پنجاب کے ہر ضلع میں جاؤں گا اور عوام کے مسائل خود حل کروں گا- وزیر اعلی عثمان بزدار نے تونسہ میں ریسکیو1122 سنٹر کا بھی دورہ کیا اور عملے سے گفتگو کی۔

مزیدخبریں