لندن : حکومت پاکستان کے 10 لاکھ پاؤنڈ منجمد 

Mar 08, 2021 | 13:40:PM
لندن : حکومت پاکستان کے 10 لاکھ پاؤنڈ منجمد 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) انگلینڈ کے دارالحکومت لندن کے ایک بینک میں موجود حکومت پاکستان کے 10 لاکھ پاؤنڈ منجمد کر دیئے گئے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق لندن کے بینک نے ہائیکورٹ اور براڈشیٹ کو تقریباً 10 لاکھ پاؤنڈ منجمدکرنے کی تحریری یقین دہانی کرا دی، بینک میں منجمد کی گئی رقم کا فیصلہ جون کی سماعت میں ہوگا۔واضح رہے کہ لندن ہائیکورٹ نے تین ہفتے قبل براڈشیٹ کےحق میں پاکستانی اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دیا تھا۔ادھر سربراہ براڈ شیٹ کاوے موسوی نے کہا ہےکہ نیب سے قانونی اخراجات کے حصول کے لئے ہائیکورٹ سے رابطہ کیا جائے گا، پاکستان کے مثبت ردعمل نہ ملنے پر قانونی چارہ جوئی کے علاوہ دوسرا راستہ نہیں بچا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ  حکومت پاکستان کا بینک پر مقدمہ قانون کی حکمرانی سے انکار کے مترادف ہوگا، پاکستان پہلے ہی براڈ شیٹ کو دسمبر میں 28 ملین ڈالر ادا کر چکا ہے۔