لاہور،کراچی اور اسلام آباد میں دہشتگردی کا خطرہ : شیخ رشید

Mar 08, 2021 | 13:43:PM

Read more!

(24نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ افغانستان سے ٹی ٹی پی دوبارہ منظم ہو رہی ہے۔ہماری فورسز ملک کو درپیش تمام چیلنجز سے نمٹنے کیلئے چوکس ہیں۔ لاہور اور کراچی میں دہشت گردی کے خطرات موجود ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ  دہشتگردوں کو پسپا کرنے میں پولیس اور فوج نے نمایاں کردار ادا کیا ہے، ایک بار پھر سے دہشتگرد منظم ہو رہے ہیں۔افغانستان میں ٹی ٹی پی کے دہشت گرد پاکستان میں تخریبی کارروائیاں کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

  وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے امن قائم کیا۔ ایک ہی دن میں جڑواں شہروں میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس اور فوج امن و امان قائم کرتی ہے، کل افواج نے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کیا ہے، دہشتگرد شکست کھائیں گے اور ملک میں امن و سکون کی فضا قائم ہو گی۔سارے ناکے فضول تھے، غریبوں کو تنگ کرنے والے ناکے ختم کر رہے ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پیش آنے والے افسوسناک واقعے  پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا اسمبلی کے سامنے جو کچھ ہوا برا ہوا، اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، قائدین کو بھی پریس کانفرنس کی جگہ پر پریس کانفرنس کرنی چاہیے تھی۔

مزیدخبریں