کھلاڑیوں کے بعد عملے میں کورونا نکل آیا، پی سی بی دفاتر 3 روز  بند 

Mar 08, 2021 | 14:25:PM
کھلاڑیوں کے بعد عملے میں کورونا نکل آیا، پی سی بی دفاتر 3 روز  بند 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے  ایک اہلکار کا کورونا ٹیسٹ پازٹیو نکل آیا، پی سی بی نے اپنے دفاتر 3 روز کیلئے بند کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق وبائی مرض کورونا نےپاکستانی کھلاڑیوں کے بعد کرکٹ کے عملے کو بھی لپیٹ میں لینا شروع کر دیا، پی سی بی عملے میں سے ایک کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا جس سے پی سی بی آٖفس 10 مارچ تک بند کر دیئے گئے ہیں۔تین روز تک بورڈ عملہ کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔صرف اتنا نہیں بلکہ پاکستان کرکٹ کا لاہور میں جاری ہائی پرفارمنس کیمپ بھی کرونا کے باعث فوری طور پر ایک روز کے لئے روک دیا گیا، کیمپ میں شامل تمام کرکٹرز کے کرونا ٹیسٹ ہونگے۔ کورونا رپورٹ کلیئر آنے کے بعد ہائی پرفارمنس کیمپ دوبارہ شروع ہوگا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کھلاڑیوں میں  کورونا پازیٹو کی رپورٹس آنے پر پاکستان سپر لیگ غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی گئی تھی۔