شہبازشریف کی بیٹی اور داماد کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری حکم جاری 

Mar 08, 2021 | 14:38:PM
شہبازشریف کی بیٹی اور داماد کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری حکم جاری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر  شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری حکم جاری کر دیا۔

احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے  صاف پانی کمپنی ضمنی ریفرنس  میں تحریری حکم جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق رابعہ عمران اور عمران علی ایک ماہ میں عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوئے، دونوں کے پیش نہ ہونے پر عدالت رابعہ عمران اور عمران علی کو اشتہاری قرار دیتی ہے۔فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت تفتیشی افسر کو حکم دیتی ہےکہ دونوں کی جائیدادوں کی تفصیلات آئندہ سماعت پر جمع کروائی جائیں۔

 واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے صاف پانی کمپنی ضمنی ریفرنس میں شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد عمران علی یوسف کے وارنٹ گرفتاری کئے تھے جس کے بعد دونوں کو اشتہاری قرار دیا گیا ۔