(24نیوز)خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کراچی، لاہور، اسلام آباد، حیدر آباد، کوئٹہ اور ملتان میں عورت مارچ ریلی نکالی جا رہی ہے جس میں خواتین اور مردوں کے علاوہ خواجہ سرا بھی شریک ہیں۔
لاہور میں عورت مارچ کا آغاز پریس کلب سے شروع ہو کرفیلیٹی ہوٹل سے گزرتا ہوا پی آئی اے دفتر پہنچا۔ مارچ شام 6 بجے تک جاری رہے گا۔کراچی میں مارچ کا آغاز فریئر ہال سے ہوگا جبکہ اسلام آباد میں مارچ کے لئے شرکاء پریس کلب پہنچ چکے ۔ ملتان میں نواں شہر چوک پر شرکاء جمع ہو گئے اور واک کرتے ہوئے پریس کلب تک پہنچ گے۔مارچ میں شرکا مختلف پلے کارڈز لئے پہنچ رہے ہیں۔
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان کی اہم شخصیات، سیاستدانوں، سرکاری افسروں اور دیگر عہدیداروں نے اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ وہ ایسے مستقبل کی امید کرتے ہیں جہاں خواتین کو ان کے بنیادی حقوق سے انکار نہیں کیا جاتا ہے۔