PDMاجلاس:لانگ مارچ26 کو کراچی میں جلسہ عام سے شروع ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت جاری ہے جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف بھی ورچوئلی شریک ہیں.
مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کے علاوہ محمود خان اچکزئی، آفتاب شیر پاؤ، عثمان کاکڑ، ساجد میر، میاں افتخارحسین، یوسف رضاگیلانی، شاہد خاقان عباسی، راجہ پرویز اشرف بھی شریک ہیں، جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف لندن سے ورچوئلی شریک ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں چئیرمین اور ڈپٹی چیرمین سینٹ کے لئے مشترکہ امیدواروں کے ناموں کی منظوری متوقع ہے جبکہ لانگ مارچ کی تیاریوں و حکمت عملی، وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کے بعد کی صورتحال اور مجموعی ملکی سیاسی صورتحال پر پر بھی غور ہے۔
اجلاس کے دوران لانگ مارچ کے لئے قائم خصوصی کمیٹی نے سفارشات پیش کیں، سفارشات میں کہا گیا ہے کہ لانگ مارچ 26 مارچ کو کراچی سے ایک عوامی اجتماع کے ساتھ شروع کیا جائے۔ تمام جماعتیں زیادہ سے زیادہ افراد کو لانے کے لئے پوری طرح متحرک ہوں، تمام جماعتیں اپنے اخراجات خود برداشت کریں گی۔
کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ لانگ مارچ کے لئے لوگوں کو متحرک کرنے کے لئے ایک مشترکہ نظم تیار کیا جائے، تاجروں ، کسانوں اور مزدور یونینوں سے رابطہ کیا جائے اور انہیں مکمل طور پر متحرک کیا جائے، دھرنے کے مقام پر شرکاء کے پہنچنے سے قبل انتظامات کئے جائے۔