بل گیٹس نے کورونا وبا کے خاتمے کی تا ریخ بتا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے وبا کے بعد کی زندگی کے حوالے سے پیشگوئی کی ہے کہ 2019 جیسی زندگی 2022 کے اواخر تک ممکن ہوجائے گی۔
تفصیلا ت کے مطا بق انہوں نے کہا کہ رواں سال کے آخر تک امریکا کی ریاستوں میں اسکولوں سمیت تمام تعلیمی ادارے کھولے جاسکتے ہیں جبکہ ریسٹورنٹس، کھیلوں کے میدانوں کو بھی کسی حد تک کھول دیا جائے گا۔
بل گیٹس نے انکشاف کیا کہ ویکسین کے منظر عام پر آنے کے بعد یہ بھی خطرہ ہے کہ دوبارہ انفیکشن کی لہر سامنے آئے۔اس سے قبل اپنے ایک انٹرویو میں بل گیٹس کا کہنا تھا کہ دفتری امور اور سفر میں آنے والی تبدیلیاں وبا کے خاتمے کے بعد بھی برقرار رہیں گی۔
بل گیٹس نے ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کورونا وائرس کی وبا کے خاتمے کے بعد کی زندگی کے حوالے سے دلچسپ پیشگوئیاں کی تھیں۔انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ میری پیشگوئی ہے کہ50 فیصد کاروباری سفر اور دفاتر کے 30 فیصد سے زیادہ دن ختم ہوجائیں گے۔