سینیٹ الیکشن میں کامیابی پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے نام کرتا ہوں، یوسف رضاگیلانی 

Mar 08, 2021 | 17:48:PM

(24 نیوز)سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضاگیلانی کاکہناہے کہ چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کرنے پر پی ڈی ایم کا ممنون ہوں،سینیٹ الیکشن میں کامیابی پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے نام کرتا ہوں۔
یوسف رضا گیلانی نے پی ڈی ایم اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن سے پہلے آپ کی حکمت عملی نے حکمرانوں دوڑیں لگوا دی تھیں،آپ کی اس کامیابی سے اقتدار کے ایوانوں میں لرزہ طاری ہے،حکمرانوں کو یہ شکست ہضم نہیں ہو رہی ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہاکہ تمام ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم کی جیت جمہوریت کی فتح ہے،سینیٹ الیکشن جیتنے کیلئے عمران خان نے ارکان اسمبلی کو 50 کروڑ فنڈز سے نوازا،ان کاکہناتھا کہ میں 242 ووٹوں سے وزیراعظم بنا، عمران خان 4 ووٹوں سے وزیراعظم بنے۔

مزیدخبریں