(24نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی،علاقائی سکیورٹی اورافغان مفاہمتی عمل پربھی بات چیت ہوئی۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن زلمے خلیل زاد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیااور آرمی چیف سے ملاقات کی ،ملاقات میں افغانستان میں امریکی مشن کے سربراہ جنرل آسٹن سکاٹ ملربھی موجودتھے، امریکی وفد نے خطے میں فروغ امن کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔
آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات، افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال
Mar 08, 2021 | 18:29:PM