سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بلاول بھٹو زرداری کو چیلنج کردیا

Mar 08, 2021 | 18:32:PM

(24نیوز)وزیر اعظم عمران خان کو اعتماد کا ووٹ ملنے کے حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بلاول بھٹو زرداری کو چیلنج کر تے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو آئیں اور جیسے چاہے تسلی کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق اعتماد کے ووٹ کے نتائج پر بلاول بھٹو کی طرف سے تحفظات اور پولنگ کے عمل کی تحقیقات کے مطالبے پر ردعمل دیتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ پولنگ کے عمل کو پوری دنیا اور میڈیا نے دیکھا ،بلاول ایک ایم این اے کے بارے میں بتائےں جو کم یا غیر حاضر تھا۔
انہوں نے کہامیں کبھی ایسا کام نہیں کرتا جس سے تاریخ خراب ہو ، میں نے کبھی غیر آئینی کام کیا اور نہ ہی کبھی کسی بھی صورت قانون و آئیں کے خلاف کام نہیں کرونگا۔اسد قیصر نے کہا صادق سنجرانی نے تین سال سینٹ کو مثالی طور پر چلایا، اپوزیشن کو برابر کا موقع دیا، چیئر مین سینٹ کے اپوزیشن و حکومتی سنیٹروں کے ساتھ اچھے تعلقات ہے، امید ہے سب کے چوائس صادق سنجرانی ہی ہونگے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر سینٹ الیکشن کے حوالے خبریں گردش ہیں کہ ایوان میں 171ارکان موجود تھے اور عمران خان کے حق میں178ووٹ کیسے پڑ گئے،پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے بھی اس حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ 178ووٹوں کی تحقیقات ہونی چاہئے۔

مزیدخبریں