(24نیوز)وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ سے اپوزیشن کی سیاست ٹھپ ہوگئی، مزیدکسرچیئرمین سینٹ کے انتخاب میں پوری کردیں گے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پنے پیغام میں انہو ں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پر 178 ارکان اسمبلی کے بھرپور اعتماد کے بعد اپوزیشن کی سیاست ٹھپ ہو گئی ہے،رہی سہی کثر سینٹ چیئرمین کے انتخاب میں پوری ہو جائیگی۔
میڈیا مایوس سیاستدانوں کی بیان بازی سے نکلے اور کورونا پر توجہ دے جہاں ایک نئی لہر ہمارے لئے چیلنج بن رہی ہے، سیاست کر لیں گے پہلے اس بلاکو سنجیدہ لیں۔
اعتماد کے ووٹ سے اپوزیشن کی سیاست ٹھپ۔۔رہی سہی ”کسر “ چیئرمین سینٹ کے انتخاب میں نکال دینگے ، فواد چودھری
Mar 08, 2021 | 19:33:PM