(24نیوز)این ٹی ایس ٹیسٹ دینے پشاور آنے والا بنوں کا طالب علم پولیس کی مبینہ فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔
تھانہ فقیر آباد کی حدود میں پولیس کی مبینہ فائرنگ سے طالب علم جاں بحق ہوا، بنوں کے رہائشی تین نوجوان این ٹی ایس ٹیسٹ کیلئے پشاور آئے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں دوست رات کو گاڑی میں کھانا کھانے کیلئے نکلے تھے، گاڑی پر پولیس کی مبینہ فائرنگ سے زخمی نوجوان مبشر ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے 2 رائیڈرسکواڈ پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی شفاف تحقیقات ہوں گی طالب علم کے ورثا کو انصاف ملے گا۔
این ٹی ایس ٹیسٹ دینے پشاور آنےوالا طالب علم مبینہ پولیس فائرنگ سے جاں بحق
Mar 08, 2021 | 20:26:PM