(24 نیوز)قو می اسمبلی کے حلقے این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے لیے حکمران جماعت تحریک انصاف کے ٹکٹ کے لیے کئی لوگ متحرک۔
تفصیلا ت کے مطا بق وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کے استعفیٰ کے بعد خالی ہونے والی نشست این اے 249 پر پی ٹی آئی ٹکٹ کے لیے 10 سے زائد امیدوار سرگرم ہیں۔ذرائع کے مطابق خواہشمندوں کی فہرست میں امجد آفریدی، سبحان علی ساحل، عرفان نیازی، عزیز آفریدی ،طارق نیازی، عبدالرحمٰن، ملک شہزاد اعوان اور مولانا عصمت نیازی بھی شامل ہیں۔
دوسری طرف تحریک انصاف نے این اے 249 میں ضمنی الیکشن کے معاملے پر پارٹی جنرل سیکریٹری ارشد داد کی سربراہی میں 5 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔اعلامیے کے مطابق تحریک انصاف کے بورڈ میں وفاقی وزیر علی زیدی، فردوس شمیم نقوی، خرم شیر زمان اور سعید آفریدی شامل ہیں۔
پی ٹی آئی نے این اے 249 کراچی سے پارٹی ٹکٹ خواہشمندوں سے درخواستیں مانگ لی ہیں اور ساتھ ہی تاکید کی ہے کہ درخواست 10 مارچ سے قبل جمع کرائی جائے۔
دوسری طرف اپوزیشن جماعت ن لیگ نے مفتا ح اسما عیل کو اس حلقہ کے لئے فا ئنل کیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے بھی این اے 249 کراچی کے ضمنی الیکشن کے لیے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔
یا د رہے کہ قو می اسمبلی کے اس حلقہ میں شہبا ز شریف اور فیصل وا وڈا کا کا نٹے کا مقا بلہ ہوا تھا اور سابق وز یر اعلیٰ پنجا ب کو چند ہزار ووٹو ں سے شکست کا سا منا کرنا پڑا تھا۔