(24نیوز )برطانوی شاہی خاندان کے رکن شہزادہ ہیری نے انکشاف کیا ہے کہ ایک وقت ایسا بھی تھا جب ان کے والد شہزادہ چارلس نے ان کا فون اٹھانا بھی چھوڑ دیا تھا۔
امریکی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں شہزادہ ہیری نے اپنی دادی ملکہ برطانیہ کی جانب سے انہیں نظر انداز کیے جانے کی تردید کی اور کہا کہ ان کے دل میں اپنی دادی کے لیے بے پناہ عزت ہے۔
شہزادہ ہیری نے بتایا کہ ان کی اپنی دادی سے تین مرتبہ گفتگو ہوئی اور جب والد نے فون اٹھانا چھوڑ دیا تھا تو اس سے قبل ان سے دو مرتبہ بات چیت ہوئی تھی لیکن پھر انہوں نے فون اٹھانا بند کردیا تھا۔شہزادہ چارلس کی جانب سے بیٹے کا فون نہ اٹھانے سے متعلق وجوہات پر بات کرتے ہوئے ہیری کا کہنا تھا کہ کیونکہ میں نے تمام معاملات اپنے ہاتھ میں لے لیے تھے، مجھے اپنی فیملی کے لئے یہ سب کرنے کی ضرورت تھی اور یہ کسی کے لئے حیران کن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ واقعی افسوسناک ہے کہ یہ سب اس نہج پر پہنچ گیا لیکن پھر میں سمجھ گیا کہ میں اپنی ذہنی حالت ، اہلیہ اور بیٹے کی بہتری کے لئے کچھ کروں۔
شہزادہ ہیری کے والد چارلس سے اختلافات کی وجہ سامنے آ گئی
Mar 08, 2021 | 21:01:PM