اسلام نے خواتین کو ہر شعبے میں حقوق دیئے ہیں، شاہد آفریدی

Mar 08, 2021 | 21:18:PM

(24نیوز)سابق قومی کرکٹر شاہد آفریدی نے خواتین کے عالمی دن پرکہاہے کہ اسلام وہ پہلا مذہب ہے جس نے خواتین کو ہر شعبے میں حقوق دیئے ہیں چاہئے وہ تعلیم ہو، صحت یا کوئی اور دوسرا۔
شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں قرآنی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہاہے کہ اللہ تعالیٰ کہتا ہے  کہ میں کسی بھی شخص کو ناکام نہیں لوٹاتاجس کیلئے وہ محنت کرتا ہے آیا خواہ وہ مرد ہو یا خاتون۔تم ایک دوسرے کے برابر ہو۔

مزیدخبریں