(24نیوز ) بھارتی پولیس بھی پاکستانی پاوری گرل کی فین ہو گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس نے شیشہ بار میں چھاپہ مارا اور 24 حقے قبضے میں لے لئے۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ یہ ہم ہیں، یہ حقے ہیں اور اب پاوری نہیں ہو رہی ہے،بھارتی ٹی وی کے مطابق دہلی پولیس کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پرشانت گوتم نے سرکاری ٹوئٹر ہینڈل سے قبضے میں لیے گئے حقوں کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے مزید لکھا کہ کچھ پارٹیاں نہ صرف صحت کے لئے مضر ہیں بلکہ غیر قانونی بھی ہیں۔
ایک سینئر پولیس اہلکار نے کہا کہ سب انسپکٹر پرکاش کشیپ نے خفیہ اطلاع پر مغربی دہلی کے راجوڑی گارڈن کے علاقے میں ایک حقہ بار پر چھاپہ مارا۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے دیکھا کہ کورونا وائرس کے ایس او پیز کی بھی خلاف ورزی ہو رہی تھی۔ وہاں سکریننگ مشین یا ہینڈ سینیٹائزرز نہیں تھے اور گاہک حقہ پی رہے تھے۔پولیس کے مطابق کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی اور عوامی مقام پر تمباکو نوشی کرنے پر حقہ بار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
یہ ہم ہیں،یہ حقے ہیں اوراب پاوری نہیں ہورہی۔۔ بھارتی پولیس بھی پاکستانی پاوری گرل کی فین
Mar 08, 2021 | 21:30:PM