کینسر سے بچنا ہے تو نا ئٹ شفٹ چھو ڑ دیں

Mar 08, 2021 | 22:34:PM
کینسر سے بچنا ہے تو نا ئٹ شفٹ چھو ڑ دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)واشنگٹن کی اسٹیٹ یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کی تحققیق میں بتایا گیا ہے کہ نائٹ شفٹ میں کام کرنے والے افراد میں کینسر کا خطرہ کیوں بڑھتا ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق تحقیق کے دوران دن یا رات کی شفٹوں میں کام کرنے والے صحت مند افراد کو شامل کرکے جانچ پڑتال کی گئی تھی۔ رات کو کام کرنے والے افراد کے جسموں کا 24 گھنٹوں کا قدرتی ردہم متاثر ہوتا ہے جس سے کینسر سے متعلق مخصوص جینز متحرک ہوجاتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق اس کے نتیجے میں ان افراد میں ڈی یان اے کو نقصان پہنچنے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے جبکہ ڈی این اے کی مرمت کرنے والے میکنزمز اس نققصان کی تلافی کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔
محققین کا کہنا تھا کہ ایسے شواہد مسلسل سامنے آرہے ہیں جن سے عندیہ ملتا ہے کہ رات کی شفٹوں میں کام کرنے والے افراد میں کینسر کی شرح دیگر کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے۔خیال رہے کہ ہمارے جسم کے اندر ایسی قدرتی حیاتیاتی گھڑی ہوتی ہے جو 24 گھنٹے کے دن اور رات کے دورانیے کے مطابق کام کرنے والے میکنزم سے لیس ہوتی ہے۔