(24نیوز)محکمہ داخلہ پنجاب نے موٹرسائیکلوں ،گاڑیوں اور تھری ویلر گاڑیوں کی چالان فیس میں اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق موٹرسائیکل کاکم ازکم جرمانہ 500 ،تھری ویلرکی اوولوڈنگ کا جرمانہ 750 ،تھری ویلرکی اوورسپیڈ کا جرمانہ 500 ،کار کی اوورسپیڈنگ کاجرمانہ ایک ہزار، سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پراب 750 روپے جرمانہ کیاجائےگا۔
پبلک وہیکل کااوورسپیڈکاجرمانہ ایک ہزار، پبلک وہیکل بس کی اوورلوڈنگ کاجرمانہ 1500روپے ہو گا۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جرمانوں کے پو ائنٹس بھی مقررکردئیے گئے ہیں جبکہ 20 پوائنٹس ہونے پز ڈرائیورکا لائسنس منسوخ کردیا جائےگا۔
مہنگا ئی سے تنگ عوا م کیلئے بری خبر، گاڑیوں کی چا لا ن فیس میں اضا فہ
Mar 08, 2021 | 22:54:PM