(24نیوز) یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ظلم کرنے والوں کو نہ بھولیں گے اور نہ ہی معاف کریں گے۔ایک بیان میں انہوں نے روس کے حملوں کے دوران بچوں، خواتین پر ظلم کرنے والوں کو سزائیں دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
روس کی جانب سے یوکرین پر مزید حملوں کے انتباہ کے بعد زیلنسکی نے اپنے خطاب میں برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ قتل عام ہے، ناصرف قتل عام بلکہ سوچا سمجھا قتل عام ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ہر اس شخص کو سزا دیں گے جس نے ہماری سرزمین پر ظلم کیا ہے، ظلم کرنے والوں کےلئے اس زمین پر قبر کے سوا کوئی پرسکون جگہ نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں۔ تائیوان ہمارااٹوٹ انگ۔برطانوی سیاستدان آگ سے نہ کھیلیں۔ چین کا انتباہ
ظلم کرنے والوں کو نہ بھولیں گے، نہ معاف کریں گے۔ یوکرینی صدر کا اعلان
Mar 08, 2022 | 00:01:AM