نسلہ ٹاور کے مالک عبدالقادر کاٹیلیا کا انتقال ، کراچی میں سپرد خاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سپریم کورٹ کے حکم پر کراچی میں مسمار کئے گئے نسلہ ٹاور کے مالک عبدالقادر کاٹیلیا انتقال کر گئے۔ان کے بھائی عبدالغفار کاٹیلیا کے مطابق عبدالقادر کاٹیلیا نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ خالق حقیقی سے جاملے ۔
تفصیلات کے مطابق ان کی نمازجنازہ اقصی مسجد محمد علی سوسائٹی آدم جی نگر میں ادا کی گئی اورمقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔نمازجنازہ میں ان کے قریبی عزیز،کاروباری تجارتی تعمراتی حلقوں سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پسماندگان سے اظہارتعزیت کیا ۔ ان کے قریبی رفقا اور لواحقین کا کہناتھا کہ عبدالقادر کاٹیلیا مرحوم سپریم کورٹ کے حکم پر کراچی میں نسلہ ٹاور کے انہدام اورکریمنل مقدمہ کے اندراج کے بعد سے دلبرداشتہ اورذہنی صدمہ سے دوچارہونے کے باعث شدید علیل تھے، انہیں علاج معالجہ کے لئے نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا مگروہ جانبرنہ ہوسکے ۔
یہ بھی پڑھیں:علیم خان کے تمام تحفظات پارٹی کے حق میں ہیں ،گورنر سندھ